سی پی این ای کا حکومت پنجاب کی جانب سے میڈیا اداروں کو براہ راست ادائیگیوں کے فیصلے کا خیرمقدم

0
58

پریس ریلیز
تاریخ: 3ستمبر 2020ء

سی پی این ای کا حکومت پنجاب کی جانب سے میڈیا اداروں کو براہ راست ادائیگیوں کے فیصلے کا خیرمقدم

اشتہارات کی براہ راست ادائیگیوں سے اخباری اداروں، میڈیا ہاؤسز، صحافیوں اور دیگر میڈیا کارکنوں کو فی الفور ریلیف ملے گا،سی پی این ای

وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اطلاعات پنجاب اور سیکریٹری محکمہ اطلاعات پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عارف نظامی / ارشاد عارف

لاہور ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے محکمہ اطلاعات پنجاب کی جانب سے میڈیا اداروں کو اشتہارات کے واجبات کی براہ راست ادائیگیوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، نائب صدر پنجاب ارشاد احمد عارف سمیت سی پی این ای کے پنجاب کے تمام اراکین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور سیکریٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں کے نتیجے میں وفاقی وزارت اطلاعات کے بعد محکمہ اطلاعات پنجاب نے بھی سی پی این ای کے دیرینہ مطالبات منظور کرتے ہوئے سرکاری اشتہارات کی ادائیگیوں کا 85 فیصد حصہ براہ راست میڈیا اداروں کو دینے جبکہ بقیہ 15فیصد حصہ متعلقہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو کمیشن کے طور پر ادا کرنے کے نوٹی فکیشن کا اجراء میڈیا اداروںکے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل معاشی صورتحال میں اخبارات و جرائد کو سرکاری اشتہارات کی براہ راست ادائیگیوں سے اخباری اداروں، میڈیا ہاؤسز، صحافیوں اور دیگر میڈیا کارکنوں کو فی الفور ریلیف ملے گا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اشتہارات کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنائی جائے اور اشتہارات کی ادائیگیوں اور تقسیم فہرست محکمہ اطلاعات پنجاب کی ویب سائیٹ پر آویزاں کی جائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here