وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر سی پی این ای کا اظہار تعزیت

0
55

پریس ریلیز
تاریخ: 07 ستمبر 2020ء

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر سی پی این ای کا اظہار تعزیت

کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر عارف نظامی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدر سندھ اکرام سہگل، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عامر محمود، چیئرمین سندھ کمیٹی غلام نبی چانڈیو، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی اور انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمان منگریو سمیت تمام اراکین نے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے سید ناصر حسین شاہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here