سی پی این ای کے وفد نے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کی

0
110

پریس ریلیز

تاریخ: 18 ستمبر 2020ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کی قیادت میں سی پی این ای کے وفد نے سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کی۔ وفد میں سابق سیکریٹری جنرل اعجازالحق، چیئرمین سندھ کمیٹی غلام نبی چانڈیو، سینئر اراکین سعید خاور، مقصود یوسفی، مظفر اعجاز، محمد طاہر، شیر محمد کھاوڑ، بشیر میمن، محمود عالم خالد اور سلمان قریشی نے شرکت کی۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے سید ناصر حسین شاہ سے والدہ کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کی۔ انہوں نے سید ناصر حسین شاہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس سانحہ پر تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر دیگر افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here