سندھ ہائی کورٹ کا محکمہ اطلاعات سندھ کواشتہاراتی ایجنسیوں کو کی گئی ادائیگیوںکی فہرست آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم

0
123

تاریخ:   24   ستمبر 2020ء

سندھ ہائی کورٹ کا محکمہ اطلاعات سندھ کواشتہاراتی ایجنسیوں کو کی گئی ادائیگیوںکی فہرست آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم

مطلوبہ فہرست عدالت میں جمع نہ کرانے پرمحکمہ اطلاعات کے افسران کی سرزنش، سماعت 28 ستمبر 2020ء تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ کو اشتہاراتی ایجنسیوں کو کی گئی ادائیگیوں کی فہرست آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے یہ حکم کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز (سی پی این ای ) کی جانب سے اخبارات کو اشتہارات کی عدم ادائیگیوں سے متعلق حکومت سندھ کے خلاف دائرکی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دیا۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ عدالت نے اشتہاراتی ایجنسیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں کی فہرست جمع نہ کرنے پر محکمہ اطلاعات سندھ کے افسران کی سرزنش کی جس پر ڈائریکٹر انفارمیشن ذوالفقار شاہ نے مطلوبہ فہرست کل تک عدالت میں جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ عدالت محکمہ اطلاعات سندھ کو اشتہاراتی ایجنسیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں کی مکمل فہرست آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 28 ستمبر 2020ء تک ملتوی کر دی۔ سی پی این ای کی جانب سے غلام محمد درس ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم نے پیروی کی جبکہ سماعت میں سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک بھی موجود تھے۔

جاری کردہ:  کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here