سی پی این ای کا جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کی پراسرار گمشدگی پر اظہار تشویش

0
103

پریس ریلیز
تاریخ: 24 اکتوبر 2020ء

سی پی این ای کا جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کی پراسرار گمشدگی پر اظہار تشویش

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کا اولین فرض ہے، لاپتہ صحافی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ عارف نظامی

صحافیوں اور میڈیا کارکنان کی پراسرار گمشدگیاں آزادی صحافت، آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی پر حملہ ہیں۔ ڈاکٹر جبار خٹک

کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کی پراسرار گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کا اولین فرض ہے۔ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کی پراسرار گمشدگیاں آزادی صحافت، آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی پر حملے تصور ہوتے ہیں نیز شہریوں بالخصوص صحافیوں کی پراسرار گمشدگیوں نے پاکستان میں شہری آزادیوں کے متعلق کئی سوال کھڑے کئے ہیں اور یہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بھی ہیں۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت، ریاستی اداروں اور سندھ حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ علی عمران کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here