سی پی این ای کا روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر ممتاز صحافی سلیم عاصمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
38

کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر ممتاز صحافی سلیم عاصمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیم عاصمی آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والے انتہائی نڈر ،بے باک صحافی اور عالمی شہرت یافتہ دانشور تھے۔ وہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لئے مشعل راہ تھے، ان کی آزادی صحافت اور میڈیا کے فروغ کے لئے طویل جدوجہد ، لازوال قربانیوں اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جناب سلیم عاصمی نے دور آمریت میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی آمریت کے آگے سر نہیں جھکایا۔ وہ ہمیشہ آزادی اظہار، آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہے۔ جناب سلیم عاصمی کی وفات سے صحافتی برادری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here