سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو اخبارات کے تمام بجٹیڈ واجبات ایک ماہ جبکہ نان بجٹیڈ واجبات 15 دنوں میں ادا کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے سی پی این ای کی رٹ پٹیشن نمٹا دی

0
145

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو اخبارات کے تمام بجٹیڈ واجبات ایک ماہ جبکہ نان بجٹیڈ واجبات 15 دنوں میں ادا کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے سی پی این ای کی رٹ پٹیشن نمٹا دی

کراچی ( 25 نومبر 2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو سی پی این ای سے وابستہ اخبارات کے جنوری 2019ء تا جون 2020ء تک کے تمام واجبات ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی پی این ای کی رٹ پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا۔ آج جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے سی پی این ای کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر سماعت شروع کی تو اس موقع پر سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو بھی عدالتی حکم پر ذاتی طور پر موجود تھے۔ عدالت کے استفسار پر عمران عطا سومرو نے ایک ماہ کی مہلت طلب کرتے ہوئے یہ بتایا کہ واجبات کی جانچ پڑتال اور بیرونی آڈٹ سمیت دیگر قانونی کاروائی مکمل کر کے ایک ماہ کے اندر اخبارات کو ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی۔ اس موقع پر سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے عدالت کو بتایا کہ نان بجٹیڈ واجبات کی ادائیگیوں کے لئے کسی بیرونی آڈٹ کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ اس کے فنڈز بھی محکمہ اطلاعات سندھ کے پاس ہوتے ہیں لہٰذا نان بجٹیڈ واجبات کی ادائیگیاں فوری طور پر شروع کی سکتی ہیں تاکہ اخباری ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے کر سکیں۔ عدالت نے سی پی این ای کی آئینی رٹ پٹیشن کو نمٹا تے ہوئے سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو کی موجودگی میں فیصلہ دیا کہ سی پی این ای سے وابستہ اخبارات کو جنوری 2019 تا جون 2020ء تک کے تمام بجٹیڈ واجبات کی ایک ماہ میں مکمل جبکہ نان بجٹیڈ واجبات کی ادائیگیوں کو بھی 15 دن میں شروع کیا جائے۔ سی پی این ای کی پیروی محمد اظہر فریدی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اس موقع پر سی پی این ای سابق سیکریٹری جنرل اعجازالحق سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here