سی پی این ای کے اراکین اخبارات کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ہائی کورٹ نے صوبائی محکمہ کو نوٹس جاری کر دیئے

0
102

نیوز آئٹم
تاریخ: 21 اپریل 2021ء

کراچی ( ) سندھ ہائی کورٹ نے سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات کو جنوری 2019ء تا جون 2020ء تک کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی درخواست پر سندھ حکومت کے چیف سیکریٹری ، محکمہ فنانس کے سیکریٹری اور محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری کو توہین عدالت کی درخواست پر 7 مئی 2021ء کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود تاحال سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات کو جنوری 2019ء تا جون 2020ء تک واجبات کی ادائیگیاں نہ کرنے پر سی پی این ای کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے استدعا کی ہے کہ واضح عدالتی احکامات کو پانچ ماہ گزر گئے ہیں تاہم ابھی تک سندھ حکومت نے سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات کو واجبات کی ادائیگیاں نہیں کی ہیں جبکہ درخواست گزار اخبارات کے علاوہ دیگر اخبارات اور اشتہاراتی ایجنسیوں کو بلا تعطل ادائیگیاں کی جا رہی ہیں جس سے درخواست گزار اخباری اداروں کے صحافی اور دیگر کارکن شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہیں۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری فنانس حکومت سندھ، سابق سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ اور موجودہ سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ کو نوٹس دیتے ہوئے سماعت 07 مئی 2021ء تک ملتوی کر دی۔ سی پی این ای کی پیروی سید محمد جمیل رضا زیدی اور محمد اظہر فریدی ایڈووکیٹس نے کی جبکہ اس موقع پر سی پی این ای کے سابق سیکریٹری جنرل اعجازالحق، جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، سینئر اراکین شیر محمد کھاوڑ اور بشیر احمد میمن و دیگر موجود تھے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here