سی پی این ای کی روزنامہ آزادی کوئٹہ کے رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی شدید مذمت

0
103

پریس ریلیز
تاریخ: 25 اپریل2021ء

سی پی این ای کی روزنامہ آزادی کوئٹہ کے رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی شدید مذمت

صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کا اولین فرض ہے، صحافی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے’ سی پی این ای

صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے قتل، پراسر گمشدگیاں اور جان لیوا دھمکیاں آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی پر حملہ ہیں، عارف نظامی

کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ آزادی کوئٹہ کے رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کارکنان کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے روزنامہ آزادی گروپ کوئٹہ کے صحافیوں اور میڈیا کارکنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور صحافیوں کے جانی و مالی تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here