سی پی این ای کا سندھ حکومت کی جانب سے میڈیا اداروں کو براہ راست ادائیگیوں کے فیصلے کا خیرمقدم

0
1152

پریس ریلیز
تاریخ: 5اگست 2020ء

سی پی این ای کا سندھ حکومت کی جانب سے میڈیا اداروں کو براہ راست ادائیگیوں کے فیصلے کا خیرمقدم

اشتہارات کی براہ راست ادائیگیوں سے اخباری اداروں، میڈیا ہاؤسز، صحافیوں اور دیگر میڈیا کارکنوں کو فی الفور ریلیف ملے گا،سی پی این ای

وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر اطلاعات سندھ اور سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر جبار خٹک

سی پی این ای کی دیگر صوبوں میں بھی میڈیا اداروں کو اشتہارات کی براہ راست ادائیگیوں کے لئے بھرپور جدوجہدجاری ہے

کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے میڈیا اداروں کو اشتہارات کے واجبات کی براہ راست ادائیگیوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر علی شاہ اور سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد اسلم غوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں کے نتیجے میں وفاقی وزارت اطلاعات کے بعد محکمہ اطلاعات سندھ (SID) نے بھی سی پی این ای کا دیرینہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے سرکاری اشتہارات کی ادائیگیوں کا 85 فیصد حصہ براہ راست میڈیا اداروں کو دینے جبکہ بقیہ 15فیصد حصہ متعلقہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو کمیشن کے طور پر ادا کرنے اور کلاسیفائیڈ اشتہارات کی بھی اخبارات و جرائد کو 100فیصد براہ راست ادائیگی کے نوٹی فکیشن کا اجراء میڈیا اداروںکے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل معاشی صورتحال میں اخبارات و جرائد کو سرکاری اشتہارات کی براہ راست ادائیگیوں سے اخباری اداروں، میڈیا ہاؤسز، صحافیوں اور دیگر میڈیا کارکنوں کو فی الفور ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے بعد سی پی این ای کی دیگر صوبوں میں بھی میڈیا اداروں کو اشتہارات کی براہ راست ادائیگیوں کے لئے بھرپور جدوجہدجاری ہے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here