پریس ریلیز
مورخہ: 06اگست 2020ء
سی پی این ای کی روزنامہ جسارت کراچی کے ایڈیٹر انچیف سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر جناب عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن اور ممتاز صحافی روزنامہ جسارت کراچی کے ایڈیٹر انچیف سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سید اطہر علی ہاشمی انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے نڈر اور بہادر شخص تھے۔ انہوں نے صحافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال سے صحافی برادری انتہائی غمگین ہے۔
جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز