ممتاز صحافی روزنامہ وحدت پشاور کے چیف ایڈیٹر پیر سفید شاہ ہمدرد کے انتقال پر سی پی این ای کا اظہار تعزیت

0
2022

تعزیتی پریس ریلیز
تاریخ: 24نومبر 2020ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اپنے سینئر رکن اور پشتو روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر سید سفید شاہ ہمدرد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدور سردار خان نیازی، اکرام سہگل، ارشاد احمد عارف، انور ساجدی، ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عامر محمود، جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، طاہر فاروق، عارف بلوچ، تنویر شوکت، شکیل احمد ترابی، فنانس سیکریٹری سید حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمان منگریو سمیت تمام اراکین نے ممتاز صحافی اور سی پی این ای کے سینئر رکن پیر سفید شاہ ہمدرد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ سی پی این ای کے رہنماں نے کہا کہ پیر سفید شاہ ہمدرد صوبہ خیبرپختونخوا کی معروف، معتبر اور انتہائی قدرآور شخصیت تھے۔ انہوں نے وحدت پشاور کے نام سے پشتو زبان میں روزنامہ شروع کیا جو ان کی پہچان بن گیا۔ انہوں نے سی پی این ای کے سینئر ایڈیٹر اور رہنما کے طور پر مقامی صحافیوں اور علاقائی اخبارات کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پیر سفید شاہ ہمدرد کے انتقال سے شعبہ صحافت میں ایک خلا پیدا ہوا ہے اور انہیں صحافتی حلقوں میں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here