سی پی این ای کا مشتاق احمد قریشی کے صاحبزادے عمران احمدکے انتقال پر اظہار تعزیت

0
1088

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ماہنامہ آنچل اور نئے افق کراچی کے چیف ایڈیٹر جناب مشتاق احمد قریشی کے صاحبزادے عمران احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدور سردار خان نیازی، اکرام سہگل، ارشاد احمد عارف، انور ساجدی، ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عامر محمود، جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، طاہر فاروق، عارف بلوچ، تنویر شوکت، شکیل احمد ترابی، فنانس سیکریٹری سید حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمان منگریو سمیت تمام اراکین نے جناب مشتاق احمد قریشی سے ان کے صاحبزادے عمران احمد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here