سندھ حکومت کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے اراکین کے اخبارات کے واجبات 7 جون تک ادا کریں : سندھ ہائی کورٹ

0
599

نیوز آئٹم
تاریخ: 07 مئی 2021ء

کراچی ( ) سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کے فنانس سیکریٹری اور انفارمیشن سیکریٹری کو حکم دیا ہے کہ کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے اراکین کے اخبارات کے واجبات 7 جون تک ادا کریں بصورت دیگر 9 جون 2021ء کو توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے گی۔ یہ حکم سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جمعہ کو سی پی این ای کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ توہین عدالت کی سماعت میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ فنانس کے ماتحت جونیئر افسران کے پیش ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے موقع پر فنانس سیکریٹری اور انفارمیشن سیکریٹری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر انفارمیشن (اشتہارات) امتیاز جویو نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات کے تمام واجبات 07 جون 2021ء تک ادا کر دیئے جائیں گے۔ سی پی این ای کی پیروی جمیل رضا زیدی اور محمد اظہر فریدی ایڈووکیٹس نے کی۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here