سی پی این ای کا روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر فاروق قیصر کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
1091

تعزیتی پریس ریلیز
تاریخ: 15مئی 2021ء

سی پی این ای کا روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر فاروق قیصر کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سینئر صحافی روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے سینئر صحافی، کالم نگار اور مزاح نگار (”انکل سرگم” کا مشہور زمانہ کردار ادا کرنے والے) روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here