سی پی این ای کی صحافی اسد طور پر حملے کی شدید مذمت

0
530

پریس ریلیز
تاریخ: 27 مئی 2021ء

سی پی این ای کی صحافی اسد طور پر حملے کی شدید مذمت

کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے رپورٹر اور یوٹیوبر اسد طور پر نام معلوم افراد کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صحافی پر حملہ ایک بزدلانہ ہتھکنڈہ ہے جو آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ آئے روز صحافیوں پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں، صحافی اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں سیف سٹی کیمرے لگنے اور حملہ آوروں کی تصاویر سی سی ٹی وی پر موجود ہونے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے ”پروٹیکشن بل” لانے کے حکومتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔ عارف نظامی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی اسد طور کے حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے عدم برداشت کے رجحانات کو بے محابہ پھیلاؤ کی آزادی دی گئی اور آج انہوں نے خوفناک نتائج کے ساتھ پورے معاشرے کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here