صدر عارف نظامی کا سابق کیئرٹیکر وزیر اعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو کے انتقال پر اظہار تعزیتت

0
242

تعزیتی پریس ریلیز

تاریخ: 26 جون 2021ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے سابق کیئرٹیکر وزیر اعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو پرخلوص، خوش اخلاق اور نہایت پیشہ ورانہ سوچ کے حامل منفرد طبیعت کے شخص تھے۔ مجھے 2013ء میں ان کے ساتھ کیئرٹیکر وزارت عظمیٰ کے دور میں بطور کیئرٹیکر وزیر اطلاعات کام کرنے کا موقع ملا۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here