سی پی این ای کا ایف ائی اے کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ندیم ملک کو نوٹس بھیجنے پر اظہار تشویش

0
190

پریس ریلیز
تاریخ: 05 جولائی 2021ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ندیم ملک کو پیشی کا سمن بھیجنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خبر کے ذرائع معلوم کرنے کی غرض سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت طلبی کا نوٹس جاری کرنا جس پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سزا دی جا سکتی ہو، ایسا اقدام انتہائی تشویشناک اور صحافیوں کو براہ راست ہراساں کرنے کے تاثر کو تقویت دیتا ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ندیم ملک کو بھیجا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here