سی پی این ای کا ممتاز تحقیقی صحافی اور نیوز ویب سائیٹ کے ایڈیٹر عامر میر کی رہائی کا خیر مقدم

0
699

پریس ریلیز
تاریخ: 07 اگست 2021ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے ممتاز تحقیقی صحافی اور نیوز ویب سائیٹ کے ایڈیٹر عامر میر کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ صحافی عامر میر کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آج صبح ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔ سی پی این ای کے عہدیداروں نے ممتاز تحقیقی صحافی عامر میر سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاستی ادارے صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے، جان لیوا دھمکیوں اور جسمانی تشدد سمیت ذہنی اذیت دینے سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار کو دبا نہیں سکتے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے صحافی عامر میر کی ماورائے عدالت گرفتاری کو آزادی صحافت پر ایک مرتبہ پھر گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت، ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غیر آئینی طور پر گرفتار کرنے یا زبردستی پوچھ گچھ سے باز رہے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here