سی پی این ای وفد کا دورہ آئی ایس پی آر، ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات

0
279

پریس ریلیز
تاریخ: 16 ستمبر 2021ء

سی پی این ای وفد کا دورہ آئی ایس پی آر، ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات

راولپنڈی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای )کے وفد نے جمعرات کو آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو خطے میں حالیہ پیش رفت اور قومی سلامتی پر مرتب اثرات کے تناظر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ویسٹرن زون بارڈر مینجمنٹ رجیم کے حصے کے طور پر سرحدوں کی صورتحال اور ضروری حفاظتی اقدامات کے متعلق بھی آگاہی دی۔ وفد نے تازہ ترین پیش رفت کی معلومات دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کاشکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here