تعزیتی پریس ریلیز
تاریخ: یکم اکتوبر 2021ء
کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے روزنامہ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے میر شکیل الرحمان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین!
جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز