سی پی این ای کے وفد کی صدر کاظم خان کی قیادت میں فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات

0
524

پریس ریلیز

تاریخ: 22 دسمبر 2021ء

سی پی این ای کے وفد کی صدر کاظم خان کی قیادت میں فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات

کراچی ( ) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان کی قیادت میں سی پی این ای کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں مربوط ڈیجیٹل میڈیا ایکو سسٹم بالخصوص اخبارات و جرائد کی رجسٹریشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا نے وفد کو آگاہ کیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی ڈیجیٹل شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی درخواستوں کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ملاقات اس بات پر اتفاق ہوا کہ اخبارات کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور ریجنل سطح پر ڈیجیٹیلائزیشن کے ویژن کو لے کے جانا شامل ہے، اس ضمن میں گزشتہ ہفتے سی پی این ای کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اطلاعات نے سی پی این ای سے منسلک الیکٹرونک اخبارات کو ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا پورا احساس ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ایک حقیقت ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ایک بہترین ڈیجیٹل میڈیا ایکو سسٹم کا فروغ ممکن بنایا جائے، جس کے لئے سی پی این ای بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے۔ سی پی این ای کے وفد میں سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور ارشاد احمد عارف، سردار خان نیازی اور جوائنٹ سیکریٹری طاہر فاروق شامل تھے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here