سی پی این ای کا راناشمیم بیان حلفی کیس میں صحافیوں پرفرد جرم عائد کئے جانے کے فیصلے پر اظہار تشویش

0
389

پریس ریلیز

تاریخ: 30 دسمبر 2021ء

سی پی این ای کا راناشمیم بیان حلفی کیس میں صحافیوں پرفرد جرم عائد کئے جانے کے فیصلے پر اظہار تشویش

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدیداران نے رانا شمیم بیان حلفی کیس میں صحافیوں پرفرد جرم عائد کئے جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافی نیک نیتی سے حقائق عوام تک پہنچاتے ہیں جس پر توہین عدالت کی کارروائی سمجھ سے بالا تر ہے۔ قانون کی پاسداری اور اسکی تشریح معزز عدلیہ کی ذمہ داری ہے مگر صحافیوں کے خلاف ایسے اقدامات عالمی سطح پر آزادی اظہار میں رکاوٹ گردانے جاتے ہیں۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے معزز عدالت سے استدعا کی ہے کہ صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here