سی پی این ای کی صحافی حسنین شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

0
271

پریس ریلیز

تاریخ: 24 جنوری 2022ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدیداروں نے لاہور پریس کلب کے باہر کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر صحافی حسنین شاہ کے قتل کے اندوہناک واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنجان آبادی میں دن دہاڑے صحافی کا قتل اور ملزمان کا جائے وقوعہ سے فرار ہونا حکومتی کارکردگی اور صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے لیے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی انتہائی کٹھن بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے مذمتی بیان میں حکومت سے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے حسنین شاہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here