CPNE، ذمہ دار صحافت پر یقین رکھتا ہے، تاہم نیوز ون کی بندش کو فوری ختم کیا جائے

0
160

*پریس ریلیز*
تاریخ: 13 فروری 2022ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے صحافت کی آڑ میں غیر اخلاقی اور اقدار سے عاری ذاتیات زدہ جملہ بازی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بذات خود آزادی صحافت کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے تاہم پیمرا کی جانب سے “نیوز ون” ٹی وی چینل کی بندش کو بھی افسوسناک قرار دیا ہے۔

سی پی این ای کے عہدیداروں نے ملک میں جاری صحافت کو ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ذاتیات اور اخلاقیات کی حدود میں اظہار خیال اور صحافتی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی پر یقین رکھتی ہے۔ آزادی صحافت جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن صحافیوں اور اینکرز کو بھی ذاتیات اور اخلاقیات کے دائرہ کار میں ایشوز پر بات کرنی چاہئے۔

سی پی این ای کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ ٹی وی چینل سے صحافیوں سمیت سینکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے جس سے ان کے معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ “نیوز ون” ٹی وی چینل کی بندش کو فوری ختم کیا جائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here