آزاد میڈیا جمہوریت کا حسن ہے لیکن آزادی بھی حدود و قیود کی پابند ہے، معاون خصوصی حسان خاور

0
157

*پریس ریلیز*
تاریخ: 17 فروری 2022ء

آزاد میڈیا جمہوریت کا حسن ہے لیکن آزادی بھی حدود و قیود کی پابند ہے، معاون خصوصی حسان خاور

کراچی () معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا جمہوریت کا حسن ہے لیکن آزادی بھی حدود و قیود کی پابند ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ہی میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے میں اصلاحات لانے کیلئے میڈیا کے کردار کو سراہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے دفتر میں “میٹ دی ایڈیٹرز” پروگرام اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت مستقل مزاجی کی پالیسی پرگامزن ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ کورونا نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، وہیں بیشتر ترقیاتی ممالک بھی اس سے متاثر ہوئے۔ تاہم پاکستان نے موثر منصوبہ بندی کے باعث لوگوں کو بہت جلد مشکل حالات سے نکالا اور معیشت کو بحالی کے راستے پر گامزن کیا۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ عالمی اور قومی ریسرچ کے ادارے بھی معیشت کی بحالی حوالے سے مشکل مگر موثر فیصلوں پر حکومتی پالیسیوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں معیشت کی ترقی ماپنے کا پیمانہ جی ڈی پی کی شرح ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں معاشی پالیسیوں پر غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے اور بالخصوص اپوزیشن نے غلط اعداد و شمار کا سہارا لے کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کسی فوٹو شوٹ کے بغیر پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ اپوزیشن کارکردگی پر نہیں بلکہ سازشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کراچی کیساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا۔ کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ بلدیاتی نظام میں بھی کراچی والوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ حسان خاور نے کہا کہ اہل کراچی نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا ہے اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک سکڑ کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی مزید سکڑ کر لاڑکانہ تک محدود ہوجائے گی۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے اہل کراچی کے زخموں پر مرہم رکھا اور 11 سو ارب کے پیکج سے کراچی کی تقدیر بدلنے کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ بھی وزیراعظم عمران خان کا کراچی کی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی ترقی کی سپیڈ تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام علاقے بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ بزدار حکومت نے ن لیگ کی طرح صرف مخصوص علاقوں پر نہیں بلکہ پورے پنجاب کی ترقی پر زور دیا ہے۔ سی پی این ای آفس میں عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے بتایا کہ پنجاب میں اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کیلئے موثر نظام بنایا گیا ہے اور بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیمیں بنائی گئی ہیں جبکہ صحافیوں کے رہائشی و دیگر مسائل بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے قیام پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحافیوں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات سے متعلق موثر اقدامات کئے ہیں، جس سے کافی حد تک انہیں تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل بھی حل ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے مزید کہا کہ نواز شریف کی طرح ان کے ڈاکٹر بھی سچ بولنے سے قاصر ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ بچہ بچہ جانتا ہے نواز شریف کی بیماری کی حقیقت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیل سے بچنے کیلئے واپس آنے سے گریزاں ہیں، دوسری جانب شہباز شریف بھی اپنی حیثیت اور کھیل بچانے کیلئے نواز شریف کوواپس نہیں لانا چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میں حسان خاور نے کہا کہ عوام اور اشرافیہ کے لیے دو مختلف قانون نہیں ہو سکتے۔ حکومت نواز شریف کو واپس لا کر رہے گی اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق ہی سلوک ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here