تعزیتی پریس ریلیز
تاریخ: 25 فروری 2022ء
سی پی این ای کی روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے سینئر رکن، ممتاز صحافی اور روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود و دیگر عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن، ممتاز صحافی اور روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز۔