وزیر اعظم کے خطاب پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز (سی پی این ای) کا ردعمل

0
125

وزیر اعظم کے خطاب پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز (سی پی این ای) کا ردعمل

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب دراصل عدلیہ پر عدم اعتماد ہے، صاحب اقتدار کے کیس کے فیصلے میں تاخیر اسے مرضی کا قانون بنانے کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے سوال کیا کہ ہتک عزت کے قانون کی عملداری میں اگر کوئی سقم ہے تو عدالتی اصلاحات لائی جائیں۔ اگر کمزور کو انصاف نا ملے تو کیا وہ قانون ہاتھ میں لے لے؟۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے غلط استعمال کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ نئے مرضی کے آمرانہ قوانین کی بجائے پہلے سے موجود قوانین کو مضبوط کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here