*پریس ریلیز*
تاریخ: 05 مارچ 2022ء
سی پی این ای کی ایمینڈ کے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد
کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) کے انتخابات کے انعقاد اور نو منتخب صدر اظہر عباس، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر عماد یوسف، جنرل سیکریٹری حافظ طارق محمود، جوائنٹ سیکریٹریز محمد عثمان و میاں طاہر اور شہاب محمود کو فنانس سیکریٹری جبکہ زاہد مظہر، فرحان ملک، راشد محمود، محمد مالک، حبیب اکرم، فواد خورشید، اویس بلوچ، مبارک علی اور نوشاد علی کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خیر مقدمی بیان میں کہا ہے کہ ایمینڈ الیکٹرانک میڈیا کے ایڈیٹرز ونیوز ڈائریکٹرز کی نمایاں آواز بن کر ابھری ہے اور سی پی این ای کا ایمینڈ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی این ای تمام میڈیا تنظیموں کے ساتھ مل کر آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔