سی پی این ای کی ماہنامہ نظریہ پاکستان لاہور کے ایڈیٹر شاہد رشید کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
89

تعزیتی پریس ریلیز
تاریخ: 14مارچ 2022ء

سی پی این ای کی ماہنامہ نظریہ پاکستان لاہور کے ایڈیٹر شاہد رشید کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے رکن ماہنامہ نظریہ پاکستان لاہور کے ایڈیٹر شاہد رشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود سمیت دیگر عہدیداران اور تمام اراکین نے سی پی این ای کے رکن ماہنامہ نظریہ پاکستان لاہور کے ایڈیٹر جناب شاہد رشید کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here