سی پی این ای کی بلوچستان کے صحافی غلام فاروق کی انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت گرفتاری پر شدید مذمت

0
212

*پریس ریلیز*
تاریخ: 19 مارچ 2022ء

سی پی این ای کی بلوچستان کے صحافی غلام فاروق کی انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت گرفتاری پر شدید مذمت

صدر کاظم خان کا گزشتہ 4 روز سے لاپتہ صحافی غلام فاروق کی فوری رہائی اور مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے روزنامہ گوادر ٹائمز سے وابستہ سینئر صحافی غلام فاروق کو بلوچستان پولیس کی جانب سے ڈھاڈر کے علاقے سے گرفتار اور نا معلوم جگہ منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود اور نائب صدر بلوچستان انور ساجدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ بلوچستان میں ریاستی و غیر ریاستی عناصر کی صحافیوں کے خلاف کاروائیاں انتہائی تباہ کن اور عدم برداشت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات قائم کرنا صحافیوں پر ظلم ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 4 روز سے لاپتہ صحافی غلام فاروق کو فوری رہا کیا جائے اور ان کے خلاف من گھڑت اور انتہائی خطرناک دفعات کے تحت مقدمات ختم کیئے جائیں۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here