سی پی این ایس کی روزنامہ پاکستان میڈیا گروپ اور روز نیوز کے جنرل منیجر کرنل (ر) عامر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

0
87

*مذمتی پریس ریلیز*
تاریخ: یکم اپریل 2022ء

سی پی این ایس کی روزنامہ پاکستان میڈیا گروپ اور روز نیوز کے جنرل منیجر کرنل (ر) عامر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی( )کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) نے روزنامہ پاکستان میڈیا گروپ اور روز نیوز کے جنرل منیجر کرنل (ر) عامر پر راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ اور قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود نے مشترکہ بیان میں روزنامہ پاکستان میڈیا گروپ اور روز نیوز کے جنرل منیجر کرنل (ر) عامر کی گاڑی پر فائرنگ اور قاتلانہ حملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا کارکن پاکستان میں انتہائی غیر محفوظ ہیں۔ حکومت اور ریاستی ادارے صحافیوں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ملزمان بے خوف اور دیدہ دلیری سے صحافیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز، اخباری اداروں، صحافیوں اورمیڈیا کارکن کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور روزنامہ پاکستان میڈیا گروپ اور روز نیوز کے جنرل منیجر کرنل (ر) عامر کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نامعلوم حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here