آئین کی بالا دستی اور آزادی صحافت لازم و ملزوم ہیں، سی پی این ای کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

0
81

تاریخ: 08 اپریل 2022ء

آئین کی بالا دستی اور آزادی صحافت لازم و ملزوم ہیں، سی پی این ای کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

کراچی ()آئین کی بالا دستی اور آزادی صحافت لازم و ملزوم ہیں، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز (سی پی این ای ) عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا ہے کہ آئین سے کھلواڑ نا قابل معافی جرم ہے ۔ امید ہے نظریہ ضرورت کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا۔ فتح آئین کی ہونی چاہیے افراد یا اداروں کی نہیں۔ آئین کا تحفظ ہر ایڈیٹر اور صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ثابت ہوا آئین کی بالادستی کے لئے عدلیہ اور اداروں کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔ اگر ادارے غیر جانبدار نا رہیں تو جسٹس منیر ڈاکٹر ائن پروان چڑھتا ہے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here