سی پی این ای کے وفد کی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی سے ملاقات

0
162

پریس ریلیز

تاریخ: 14 اپریل 2022ء

سی پی این ای کے وفد کی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی سے ملاقات

اخبارات کو تمام واجبات کی اسکروٹنی ایک ہفتے میں مکمل کر کے ادائیگیاں شروع کرنے کی یقین دہانی

کراچی (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے وفد کی ملاقات۔ سندھ حکومت کے ذمہ اشتہارات کے تمام واجبات کی اسکروٹنی ایک ہفتے میں مکمل کر کے ادائیگیاں شروع کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کی قیادت میں وفد نے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق سیکریٹری جنرل اعجازالحق، ڈاکٹر جبار خٹک، چیئرمین سندھ کمیٹی غلام نبی چانڈیو، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، سینئر اراکین طاہر نجمی، سعید خاور اور مقصود یوسفی موجود تھے۔ جبکہ سیکرٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی، ڈی جی غلام ثقلین، ڈائریکٹر انفارمیشن اختر سرھیو اور سلیم خان نے بھی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کو تمام وسائل کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخبارات کے تمام واجبات کی اسکروٹنی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر کے ادائیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے سیکریٹری اطلاعات کو جاری اشتہارات کی فہرست ویب سائیٹ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

قبل ازیں سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود نے اخباری اداروں کے معاشی بحران کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اخبارات و جرائد کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگیاں تعطل کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے غیر بجٹ شدہ اشتہارات کی ادائیگیاں بھی کروڑوں میں واجب الادا ہیں، جس کے باعث اخباری ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہارات کی تقسیم کا نظام مزید صاف و شفاف بنایا جائے۔ اشتہارات کی فراہمی اور ادائیگیوں کا ایسا سسٹم بنایا جائے جو صاف و شفاف اور براہ راست ہو، اور جاری اشتہارات کی فہرست ویب سائیٹ پر آویزاں کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سی پی این ای کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور سیکریٹری اطلاعات سندھ کو سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات کے تمام واجبات کی ایک ہفتے میں اسکروٹنی مکمل کر کے ادائیگیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here