سی پی این ای نے نئے (پی آئی او) مبشر حسن کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیے دیا۔

0
163

پریس ریلیز

تاریخ: 20 اپریل 2022ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے نئے پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود نے مبشر حسن کی پی آئی او کے عہدے پر تعیناتی کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے پی آئی او سرکاری اشتہارات کے اجراء میں اقربا پروری، امتیازی سلوک اور غیر منصفانہ تقسیم کی روش کو ختم کر کے اشتہارات کی تقسیم کو منصفانہ اور شفاف بنائیں گے اور اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ 85/15 فارمولے کے تحت واجبات کی ادائیگیوں کو برقرار رکھتے ہوئے اس ضمن میں حائل پیچیدگیاں ختم کر کے میڈیا اداروں کو ادائیگیاں مزید سہل بنائی جائیں گی۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here