سی پی این ای کی سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

0
115

*پریس ریلیز*
تاریخ: 28 اپریل 2022ء

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کو FIA کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صحافیوں کی زباں بندی کے لئے قومی اداروں کو آلہ کار نہیں بننا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود نے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو FIA کی جانب سے ہراساں کرنے اور صحافی کے گھر میں گھسنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ارشد شریف سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی زباں بندی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے اور غیر سنجیدہ مقدمات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here