سی پی این ای، خیبرپختونخوا کمیٹی کے چیئرمین طاہر فاروق کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس کا انعقاد

0
52

پریس ریلیز

تاریخ: یکم مئی 2022ء

سی پی این ای، خیبرپختونخوا کمیٹی کے چیئرمین طاہر فاروق کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس کا انعقاد

پشاور ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی خیبرپختونخوا کمیٹی کے چیئرمین طاہر فاروق کی صدارت میں خیبرپختونخوا کمیٹی کا ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزادی صحافت کی صورتحال، اشتہارات کے واجبات کی ادائیگیوں اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ممتاز احمد صادق، یحییٰ خان سدوزئی، سردار نعیم، رشید اقبال، وزیر زادہ، فضل حق اور نعمان ثناءاللہ نے شرکت کی۔ اراکین نے کہا کہ پی آئی ڈی کے تحت جاری اشتہارات کی ادائیگیاں محکمے نہیں کر رہے جبکہ پی آئی ڈی میں بھی بلوں کی ترسیل کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے، مزید برآں عیدالفطر کے باوجود اخبارات کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کے باعث اخباری ادارے اور میڈیا ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اجلاس میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی انتہائی مخدوش صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہراساں کرنے اور دھمکیوں سے میڈیا ادارے اور صحافی کبھی مغلوب نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں اراکین نے جناب مبشر حسن کی بطور پی آئی او تقرری کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ علاقائی اخبارات کے فروغ اور وفاقی حکومت کے اداروں کی طرف سے ادائیگیوں کی سست روی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مؤثر طریقہ کار تشکیل دیں گے۔ اجلاس میں پی آئی او سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر واجبات کی ادائیگیوں کے ضمن میں درپیش مشکلات کا تدارک کریں اور خیبرپختونخوا کے اخبارات کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگیاں شروع کی جائیں۔

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here