سی پی این ای کی “پی پی آئی” نیوز ایجنسی کراچی کے چیف ایڈیٹر اویس اسلم علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
147

*تعزیتی پریس ریلیز*
تاریخ: 02مئی 2022ء

سی پی این ای کی “پی پی آئی” نیوز ایجنسی کراچی کے چیف ایڈیٹر اویس اسلم علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے سینئر رکن پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) نیوز ایجنسی کراچی کے چیف ایڈیٹر جناب اویس اسلم علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن پی پی آئی نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر جناب اویس اسلم علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین!

جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here